ایران اور سعودی عرب کا فرقہ وارانہ کشیدگی کے خلاف تعاون پر اتفاق

اتوار 4 مارچ 2007 21:11

ایران اور سعودی عرب کا فرقہ وارانہ کشیدگی کے خلاف تعاون پر اتفاق
تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2007ء) ایران اور سعودی عرب نے مسلم دنیا میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھانے کی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ ریاض میں سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے دورے کے دوران سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

بات چیت میں ایرانی صدر نے لبنان میں سیاسی بحران کے لئے سعودی کوششوں کی حمایت کا یقین دلایا ہے ۔

دونوں رہنماں نے اس بات چیت میں عراق کی سالمیت اور قومی اتحاد کو بر قرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر محمود احمدی نژاداور شاہ عبداللہ نے اس بات پراتفاق کی ہے کہ فرقہ وارانہ کشیدگی اس وقت امت مسلمہ کو در پیش سب سے بڑا خطرہ ہے اور دونوں ممالک اس سازش کا مل کر مقابلہ کریں گے ۔