سعودی عرب ایران کو اپنا دشمن ملک نہیں سمجھتا،سعود الفیصل

پیر 5 مارچ 2007 13:07

سعودی عرب ایران کو اپنا دشمن ملک نہیں سمجھتا،سعود الفیصل
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2007ء) سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کو دشمن نہیں بلکہ برادر دوست ملک سمجھتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے عرب لیگ کے ہر فیصلے کی حمایت کریں گے۔

(جاری ہے)

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سعود الفیصل نے بتایا کہ سعودی عرب ایران کو برادر دوست ملک سمجھتا ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ صدر احمدی نژاد نے جب سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا تو شاہ عبدالله خود ایئرپورٹ پر استقبال کے لئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایران کا ایٹمی معاملہ بات چیت سے حل کرنے کا خواہاں ہے اور مشرق وسطیٰ تنازعات کے حل کیلئے عرب لیگ کے ہر فیصلے کی حمایت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :