امریکی فوج نے پاکستان سے گرفتار خالد شیخ محمد سمیت 14 افراد پر بند کمرے میں مقدمہ شروع کر دیا

جمعہ 9 مارچ 2007 11:22

امریکی فوج نے پاکستان سے گرفتار خالد شیخ محمد سمیت 14 افراد پر بند کمرے ..
واشنگٹن (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار09 مارچ2007) امریکی فوجی حکام نے خالد شیخ محمد سمیت 14 افراد پر بند کمرے میں مقدمہ شروع کر دیا جنہیں کئی برسوں تک خفیہ جیلوں میں رکھنے کے بعد گوانتا ناموبے کے قید خانے میں منتقل کیا گیا۔ ان چودہ قیدیوں میں پاکستان سے گرفتار کیے گئے خالد محمد شیخ کے علاوہ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے حمبلی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بر طانوی ریڈیو کے مطابق خالد محمد شیخ پر الزام ہے کہ وہ 11 ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

حمبلی پر2002 میں بم دھماکے کرنے کا الزام ہے۔ بند کمرے میں چلائے جانے والے ان مقدمات میں تعین کیا جائے گا کہ آیاکیا یہ قیدی دشمن کے فوجی ہیں اور آیا ان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع ان قیدیوں کو انتہائی قیمتی قرار دیتاہے۔ وائٹ ہاوٴس کے مطابق ان کے بیانات صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے تمام کارروائی مشکوک ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :