26 سال بعد علی گیلانی کو پاسپورٹ فراہم‘ امریکی ویزے کیلئے درخواست دیدی گئی

جمعہ 9 مارچ 2007 13:01

26 سال بعد علی گیلانی کو پاسپورٹ فراہم‘ امریکی ویزے کیلئے درخواست دیدی ..
سرینگر + نئی دہلی (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار09 مارچ2007) حریت کانفرنس (گ) کے علیل چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کو 26 سال بعد بھارت نے پاسپورٹ جاری کر دیا- علاج کیلئے امریکہ روانگی کی تیاریاں- امریکی ویزے کیلئے درخواست دیدی گئی اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے علی گیلانی کا پاسپورٹ 1981ء کو ضبط کر لیا تھا جب وہ امریکہ میں اسلامی عالمی کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس لوٹے تھے نئی دہلی کے پاسپورٹ آفس سے 26 سال بعد علی شاہ گیلانی اور ان کے فرزند نسیم الظفر کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ گیلانی کی اہلیہ کو ابھی تک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا ہے گیلانی نئی دہلی کے اپالو ہسپتال میں زیر علاج ہیں - جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ ان کا بہتر طریقہ سے امریکہ میں علاج و معالجہ ہو سکتا ہے پاسپورٹ ملنے پر گیلانی کے فرزند نے بتایا کے پاسپورٹ پر کسی ملک جانے کی پابندی نہیں ہے بلکہ اوپن ہے انہوں نے کہاکہ وہ والد کو علاج کیلئے امریکہ لے جائیں گے پاکستان جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے-

متعلقہ عنوان :