قیدیوں کے معاملات حل کرنے کیلئے بھارت نے 4ججوں پر مشتمل پینل کی فہرست پاکستان کے حوالے کر دی

جمعہ 9 مارچ 2007 14:44

قیدیوں کے معاملات حل کرنے کیلئے بھارت نے 4ججوں پر مشتمل پینل کی فہرست ..
نئی دہلی (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار09 مارچ2007) بھار ت نے پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی باشندوں کے کیسوں کا جائزہ لینے کے لئے 4 جوں پر مشتمل پینل ک ااعلان کر دیا ہے۔ ججوں کے پینل کی تجویز پاکستان کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ پاکستان نے ابھی تک ججوں کے پینل کا اعلان نہیں کیا ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جیلوں میں عرصہ دراز سے قید بھارتی باشندوں کے کیسوں کا جائزہ لینے کیلئے 4ججوں پر مشتمل پینل کا اعلان کیا ہے۔

ان میں ممبئی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کے آر واس ‘ پنجاب ہائی کورٹ کے سابق جج عامر جیت چوہدری ‘ ہائی کورٹ کے سابق جج اے ایس گل اور دہلی ہائی کورٹ کے سابق ایم اے خان شامل ہیں۔ ان ججوں کے نام پاکستان کے حوالے کر دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 13 اور 14 جنوری 2007ء کو اسلام آباد میں وزرائے خارجہ کے درمیان اجلاس کے دوران قیدیوں کے معاملات حل کرنے کے لئے سابق جج پر مشتمل پینل بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ججوں کی یہ کمیٹی پاکستان کی جیلوں میں قید جنگی قیدیوں اور ماہی گیروں کے معاملے حل کرے گی۔ بھارت کے 220 ماہی گیر ابھی تک پاکستان کی جیلوں میں قید ہیں ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے ابھی تک ججز کے پینل کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی باشندوں کے خاندان کے افراد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور قیدیوں سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک نے قیدیوں کے رشتہ داروں سے ملاقاتوں پر بھی اتفاق کیا تھا۔ اس حوالے سے جلد 19 بھارتی خاندان پاکستان کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :