الیکشن میں پی پی پی سے مقابلہ ہوگا،مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نیویارک سے واشنگٹن پہنچ گئے

پیر 12 مارچ 2007 13:43

الیکشن میں پی پی پی سے مقابلہ ہوگا،مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2007ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین پیر کو نیویارک سے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں وہ بذریعہ ٹرین نیویارک سے واشنگٹن پہنچے ہیں نیویارک میں مسلم لیگ امریکہ کے صدر میاں ذاکر نسیم اور سیکرٹری جنرل ملک سکندر عزیز سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ مسلم لیگ کا آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سے مقابلہ ہوگا مسلم لیگ کو مضبوط اور فعال جماعت بنا دیا گیا ہے پی پی پیٹریاٹ کے مسلم لیگ میں خم ہونے سے پارٹی مضبوط ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا معاملہ آئین کے مطابق حل ہوگا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ کے کارکن متحد ہیں الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے اور اگر ایران پر حملہ ہوا تو الیکشن ایک سال کیلئے ملتوی ہوسکتے ہیں واشنگٹن پہنچنے پر ممتاز پاکستانی امریکن شخصیت چوہدری محمد رشید نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں چوہدری شجاعت حسین اپنا طبی معائنہ کرائیں گے چوہدری گلزار احمد اور ڈاکٹر نادر بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔