اسلام آباد میں جگہ جگہ ناکے،داخلی راستوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا کنٹرول،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 16 مارچ 2007 14:16

اسلام آباد میں جگہ جگہ ناکے،داخلی راستوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا کنٹرول،شہریوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2007ء ) غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کی سماعت کے موقع پر جمعہ کے روز سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس اور سپریم کورٹ جانے والے راستوں پر جگہ جگہ ناکے لگائے گئے تھے اور عام افراد کو آنے جانے کی اجازت نہیں تھی اس موقع پر راولپنڈی سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بھی سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے اپنے کنٹرول میں رکھا ہوا تھا جبکہ فیض آباد کے مقام پر داخل ہونے والی گاڑیوں کی ویڈیو فلم بنائی جاتی رہی ۔

بعض شہریوں نے اس صورت حال کو غیراعلانیہ کرفیو کا نام دیا ۔ طلبہ و طالبات،سرکاری ملازمین اور دیگر شہریوں کو آمدورفت کے سلسلہ میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :