Live Updates

عمران خان کرکٹ کوبحران سے نکالنے کیلئے اپنی

خدما ت پیش کر یں ۔ شائقین کرکٹ کا مطالبہ

بدھ 21 مارچ 2007 16:09

سکھر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 مارچ 2007) ملک کی کر کٹ کو بحران سے نکالنے کیلئے عمران خان تمام اختلا فات بھلا کر رضا کا رانہ طو ر پر اپنی خدما ت چیئر مین کرکٹ بو ر ڈ کیلئے پیش کر یں کیو نکہ اس وقت ملک میں کر کٹ کی وہ واحد شخصیت ہیں جو کر کٹ کو بحران سے نکال کر مختصر عرصے میں قومی ٹیم کو دنیا ئے کر کٹ کی نمبر ون ٹیم بناسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان سیا سی اختلا فات سے ہٹ کر کر کٹ کو بچانے کیلئے آگے آئیں تاکہ ملک کی 16کر وڑ عوام میں کر کٹ کے حو الے سے پھیلی ہو ئی ما یو سی کا خاتمہ ہو سکے ۔

سکھر کے اسپو ر ٹس عوامی حلقوں اورسابق فر سٹ کلا س کرکٹر ز کی رائے جس کے دوران عارف مین ،لا لا اشتیا ق حسین،عتیق احمدشیخ،نگا ر منگی،تسلیم الد ین شیخ ،عبد ا لو حید عبا سی نے کہاکہ ورلڈ کپ میں آئر لینڈ کے ہا تھو ں شکست اورکو چ باب وولمر کے انتقال کے بعد کرکٹ بو ر ڈ کے چیئر مین سمیت دیگر کر کٹ ذمہ داران کی جانب سے استعفوں کے بعدملک کی کر کٹ بری طر ح بحران کا شکا ر ہو گئی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات