ربیع الاول کاچاند نظر آنے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی

بدھ 21 مارچ 2007 18:04

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 مارچ 2007)سنی تحریک جناح ٹاؤن کے اراکین نے غلام محمد آباد میں ربیع الاول کاچاند نظر آنے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی ۔کنوینئر محمد طارق چشتی نے کہاکہ ہمارے پیارے محبوب آقاکی اس دنیا میں تشریف آوری مومنوں پر اللہ کاسب سے بڑا احسان ہے ۔

(جاری ہے)

اس نعمت عظمیٰ پر رب ذوالجلال کاجتنا بھی شکراد ا کیاجائے کم ہے۔عیدمیلاد النبی کے اس پرمسرت موقع پر خصوصی محافل میلاد کاانعقاد کیاجائے گا۔جس میں عظمت سرکار مصطفی ،کمالات ،اختیارات اور معجزات مصطفی کو بیان کیاجائے گا۔اس موقعہ پر رابطہ کمیٹی کے جنرل کونسلر ملک عبدالمجید قادری ،چوہدری محمدالیاس جٹ،محمد شبیر قادری،محمد زاہد ملک اور محمدآصف بھی موجودتھے۔