لاہور میں وکلاء اور صحافیوں پر پولیس تشدد کے واقعات کی انکوائری شروع کردی گئی

ہفتہ 24 مارچ 2007 16:31

لاہور میں وکلاء اور صحافیوں پر پولیس تشدد کے واقعات کی انکوائری شروع ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 مارچ 2007) میں 17مارچ کو وکلاء اور صحافیوں پر پولیس تشدد کے واقعات کی انکوائری شروع کردی گئی ہے اور جسٹس زاہد حسین نے گواہی دینے والوں کو 26مارچ کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا ہے صحافیوں اور وکلاء پر پولیس تشدد کے سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس زاہد حسین کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز شروع ہونے والی انکوائری روزانہ کی بنیاد پر سات دن میں مکمل کی جائے گی شہادتیں دینے کے لئے وکلاء اور صحافیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہادت کے لئے اپنے بیان حلفی پیر تک عدالت میں جمع کرائیں فاضل جج نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ جن صحافیوں کا پولیس تشدد سے نقصان ہوا ہے وہ چیف سیکرٹری ہوم سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری سے رابطہ کریں پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر کی طرف سے عدالت سے پولیس تشدد میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی استدعا کی گئی تھی انکوائری رپورٹ سات یوم کے اندر سپریم کورٹ بھجوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :