بلوچ قومی تحریک کے خلاف کام کرنے والے مخبروں کودیکھتے ہی گولی ماردیں، عطاء اللہ مینگل

اتوار 8 اپریل 2007 22:58

وڈھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2007ء) بزرگ سیاست دان مینگل قبائل کے سربراہ سردار عطاء اللہ خان مینگل نے کہا کہ بلوچستان کی حالات اب جلسہ جلوس اور نعرہ بازی کی سیاست سے بہت دور نکل چکے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وڈھ میں اپنی رہائشگاہ پر ”مینگل قبائل“ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار مینگل نے جرگہ سے ملکی تاریخ،بین الاقوامی حالات،اور بلوچ قوم کو درپیش چیلنجوں سے متعلق تفصیلی خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ۔

انہوں نے جرگہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پنجابی سے کوئی ارمان نہیں کہ وہ ہمیں ماررہا ہے یاکہ ہمارا وسائل لوٹ کو ہمارا ا ستحصال کررہا ہے ، بلکہ گلہ اور ارمان ہمیں ان سے ہے جوحکومت کو یہاں تک پہنچنے میں مدد فراہم کرتا ہے انہوں نے جرگہ میں لوگوں کو کہا کہ وہ بلوچ قومی تحریک کے خلاف کام کرنے والے مخبروں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں دیکھتے ہی گولی ماردیں انہوں نے کہا کہ جس کو اس سرزمین کا دکھ محسو س نہیں ہوتا ہے تو یقینااسے اپنے ننگ وناموس کا بھی احساس نہیں ہوتا، انہوں نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی اور مری علاقوں میں حکومت نے پسپائی کے بعد اب مکران ،آواران اور مشکے میں بے گناہ لوگوں پر بمباری کررہی ہے انہوں نے کہا کہ مکران کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ سینہ سپر ہوکر مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں انہوں نے کہا 1948 ء میں ہمیں زور زبردستی اور جبرا شامل کیا گیااور ہم اس وقت سے اس جبری الحاق کے خلاف تھے ۔

(جاری ہے)

نہوں نے کہا کہ اس ملک کو ساٹھ سال بیت گئے لیکن حکمرانوں نے بلوچ عوام کو بمباری اور آپریشن کے سوا کچھ نہیں نہیں دیا اور اب اس کیلئے بلوچ قوم کے پاس وقت بہت کم رہ گیا ہے اور انہیں اپنے خودمختاری کیلئے ایک فیصلہ کن جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا ڈیرہ بگٹی ،مری اور مکران کے علاقوں پر تاحال بمباری جاری ہے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ گرفتار اور مال و مویشیاں ہلاک ہوچکے ہیں حکمرانوں نے نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کرکے ان کی لاش کوان کے ورثاء کے حوالہ تک نہیں کیا انگریزوں نے بھی ماضی کی جنگوں میں ایسا نہیں کیا تھا ۔

یاد رہیکہ سردار عطاء ا للہ خان مینگل کاگزشتہ سال کوئٹہ میں پونم کے آخری جلسہ عام سے خطاب اورصدارت سے سبکدوشی کے بعد پہلا عوامی ہجوم سے خطاب تھا جرگہ میں ہزار وں لوگوں نے شرکت کیں،دریں اثناء گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کی جانب سے وڈھ میں سرچ آپریشن کے واقع کے خلاف شہر میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :