چاڈ کی لڑاکافوج سوڈانی علاقےمیں گھس گئی‘ فائرنگ سے17سوڈانی سکیورٹی اہلکار ہلاک ۔چاڈین فوج 8 ٹینکوں اور 100بکتربند گاڑیوں کےہمراہ دو کلومیٹر تک اندرگھس گئی‘دیہاتیوں کوبھی فائرنگ کا نشانہ بنایا‘ سرحد پرصورتحال کشیدہ‘مقامی آبادی کاانخلاء چاڈ کے صدارتی ترجمان کی تردید

منگل 10 اپریل 2007 13:20

چاڈ کی لڑاکافوج سوڈانی علاقےمیں گھس گئی‘ فائرنگ سے17سوڈانی سکیورٹی ..
خرطوم (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10 اپریل 2007) چاڈ کی لڑاکا فوج سرحد عبور کرکے سوڈان کے علاقے میں گھس گئی اور فائرنگ کرکے سترہ سوڈانی سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا‘ سرحد پر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی آرمی کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز چاڈ کی لڑاکا فوج آٹھ ٹینکوں اور سو کے قریب بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ اچانک سوڈانی سرحد عبورکرکے دو کلومیٹر اندر تک گھس گئی اور فائرنگ کرکے سترہ سرحدی سکیورٹی اہلکاروں اور متعدد دیہاتیوں کو ہلاک کردیا۔

سوڈانی فورسز نے بھی حملے کے بعد جوابی کارروائی کی تاہم اس میں کسی ہلاکت کی تفصیلات نہیں ملیں۔ واقعے کے بعد سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوگئی ہے ادھر چاڈ کے صدارتی ترجمان نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ چاڈ کی فوج نے سوڈانی سرحد کی خلاف ورزی کی نہ فائرنگ کرکے سوڈانی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر سوڈانی فوج کے سربراہ کے ترجمان محمد اغباش نے سوڈانی سرکاری ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے چاڈ فوج کے حملے میں سترہ سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ممکنہ خون خرابے سے بچنے کے لئے مقامی آبادی نے علاقے سے انخلاء شروع کردیا ہے۔

چاڈ کی لڑاکافوج سوڈانی علاقےمیں گھس گئی‘ فائرنگ سے17سوڈانی سکیورٹی ..

متعلقہ عنوان :