پاک فوج میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسر وں کے تقرر و تبادلے‘ 3کور کمانڈر تبدیل

ہفتہ 14 اپریل 2007 15:56

پاک فوج میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسر وں کے تقرر و تبادلے‘ 3کور کمانڈر ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14اپریل2007 ) پاک فوج میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے ‘ کوئٹہ ‘ پشاور اور بہاولپور کے کور کمانڈر تبدیل کردیئے گئے‘ تبادلوں پر عمل درآمد جولائی سے موثر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں متعدد اعلیٰ افسران کے ترقی و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔بیشتر تبادلے جولائی میں موثر ہوں گے۔

ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد شمیم وائیں کو لیفٹیننٹ جنرل حامد نواز کی جگہ کور کمانڈر کوئٹہ ،لیفٹیننٹ جنرل حامد نواز کو لیفٹیننٹ جنرل مسعود اسلم کی جگہ انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن ،لیفٹیننٹ جنرل مسعود اسلم کولیفٹیننٹ جنرل حامد خان کی جگہ کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل حامد خان کو لیفٹیننٹ جنرل رضا خان کی جگہ کمانڈنٹ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد اور لیفٹیننٹ جنرل رضا خان کو کور کمانڈر بہاول پور مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل آفیسر کمانڈنگ کوئٹہ میجر جنرل ہارون کومیجر جنرل حسین مہدی کی جگہ ڈائریکٹر جنرل رینجرز لاہور اور میجر جنرل جمیل حیدر کو لیفٹیننٹ جنرل خالد شمیم وائیں کی جگہ ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل راشد کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے ،نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈیفنس اتاشی بریگیڈئیر جاوید سلطان خان کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے کر جی او سی کوہاٹ ،لیبیا میں ڈیفنس اتاشی بریگیڈیرخالد رباین کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے کرڈائریکٹرجنرل ملٹری لینڈزاینڈ ریونیو مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے بریگیڈئیر طارق رشید خان کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے کر جی او سی41ڈویڑن کوئٹہ ،کمانڈنٹ انڈی پنڈنٹ انفنٹری بریگیڈ کراچی بریگیڈئیر طاہراشرف خان کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے کر جی او سی33ڈویڑن کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے ،ایم ایس برانچ جی ایچ کیو کے ڈپٹی ملٹری سیکریٹری بریگیڈئیر محمد خالد کومیجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے کر جی او سی17ڈویڑن کھاریاں،ڈائریکٹرملٹری آپریشنز جی ایچ کیو بریگیڈئیر کلیم صابر تاثیرکو میجرجنر ل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈنٹ اسکول آف آرٹلری نوشہرہ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے بریگیڈئیر محمد منشاکومیجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس جی ایچ کیو مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی اسلام آباد کے بریگیڈئیرغلام دستگیرکومیجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے کرچیف انسٹرکٹر وارکالج نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی اسلام آباد،امریکا میں کورس پر گئے ہوئے بریگیڈئیرجاوید اقبال کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے کر جی او سی کراچی ،آرمی اسٹرٹیجک فورس کمانڈ کے بریگیڈیرضیا ء الدین نجم کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے کر جی او سی اسٹرٹیجک فورس،سدرن سرگودھا منگلا کورکے چیف آف اسٹاف بریگیڈئیرطاہرحبیب صدیقی کو میجرجنرل کے عہدے پرترقی دے کر جی او سی آرمرڈ ڈویڑن کھاریاں مقر کیا گیا ہے۔

میجرجنرل وقاراحمد کنگروی وائس کمانڈرلاجسٹک سیکرٹریٹ،کوجی او سی آرمی ایوی ایشن کمانڈ راولپنڈی،میجرجنرل محمد اصغر جی او سی17ڈویڑن کھاریاں کو ڈپٹری جنرل سی4آئی جی ایچ کیو مقرر کیا گیاہے ،میجرجنرل افتخار راجا چوہدری جی او سی اسٹرٹیجک فورس کو ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر جی ایچ کیو،میجرجنرل محمد فاروق جی او سی 41ڈویڑن کوئٹہ کو ڈائریکٹر جنرل ڈپو،میجر جنرل الفت حسین ڈائریکٹرجنرل ملٹری لینڈ اینڈ ریونیو کو وائس کمانڈرلاجسٹک سیکرٹریٹ ،میجر جنرل اطہر حسین شاہ کمانڈنٹ اسکول آف آرٹلری کو جی او سی12آرٹلری ڈویڑن گوجرانوالہ ،میجرجنرل گل محمد جی او سی کوہاٹ کو ڈائریکٹر جنرل پرسانل اینڈ ایڈمن جی ایچ کیو، میجر جنرل طارق محمود کمانڈنٹ ملٹری کالج آف انجینئرنگ رسالپور کو ڈائریکٹر جنرل پرسانل آئی ایس آئی اور جی او سی 6آرمرڈ ڈویڑن کھاریاں ،میجرجنرل اطہر عباس کو ڈائریکٹر جنرل کوارٹرنگ اینڈ لینڈز مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :