موبائل فون پر ریڈ سگنل کی افواہ‘ لوگوں نے موبائل سڑکوں پر پھینک دیئے اور سمیں نکال کر آگ میں جلا دیں

ہفتہ 14 اپریل 2007 16:59

موبائل فون پر ریڈ سگنل کی افواہ‘ لوگوں نے موبائل سڑکوں پر پھینک دیئے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14اپریل2007 ) موبائل فون پر ریڈ سگنل کی افواہ پر لوگوں نے موبائل سڑکوں پر پھینک دیئے اور سمیں نکال کر آگ میں جلا دیں اور سارا دن موبائل فون رکھنے والوں کو ہدایات دیتے رہے کہ موبائل فون کے استعمال کو بند کر دو نہیں تو کوئی بھی کال زندگی کا خاتمہ کر دے گی جس سے موبائل فون کا کاروبار کرنے والوں کی چاندی ہو گئی جنہوں نے قیمتی موبائل اونے پونے داموں خریدنا شروع کر دیئے جبکہ موبائل آن نہ کرنے بارے دیہاتوں میں اعلانات بھی ہوتے رہے جب اس سلسلہ میں موبائل فون یونین صدر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر محمد خالد ایم کے سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بتایا کہ یہ صرف افواہ ہے دنیا میں کوئی بھی ایسا وائرس نہیں جس سے موبائل کے ذریعے موت واقع ہو سکے انہو ں نے پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں زیادہ تر آبادی دیہات میں رہنے والے ہیں ان کی آگاہی کے لئے موبائل فون کمپنیوں کو پابند کیا جائے تاکہ سادہ لوح لوگ لٹنے سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :