پارہ چنار میں حالات معمول پر آگئے`

اتوار 15 اپریل 2007 13:58

پارہ چنار میں حالات معمول پر آگئے`
پارہ چنار (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15اپریل2007 ) کرم ایجنسی کے علاقے پارہ چنار اور گرد و نواح میں متحارب گروپوں کے درمیان فائر بندی کے بعد حالات معمول پر آگئے ہیں کسی علاقے سے فائرنگ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم فوج علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے گشت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقہ پارہ چنار اور گرد و نواح میں متحارب گروپس کے درمیان فائر بندی کے بعد حالات پرسکون ہوگئے ہیں کسی بھی جگہ سے فائرنگ کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں جرگے کے عمائدین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج گشت کررہی ہے واضح رہے کہ کرم ایجنسی اور اس کے دیگر علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران حالات انتہائی کشیدہ تھے اور کرفیو نافذ تھا جس کے بعد علاقے کے عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں متحارب گروپوں کے درمیان فائر بندی ہوگئی اب حالات معمول پر آرہے ہیں۔