فیصل آباد،بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 کمسن بچے جاں بحق

بدھ 18 اپریل 2007 13:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2007ء) فیصل آباد کے علاقے سمندری کے نواحی چک میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے تین کمسن بچے جاں بحق جبکہ والد سمیت دو بچے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ضلع فیصل آباد کے علاقے سمندری کے چک نمبر 482 گ ب جگرانواں میں پیش آیا جہاں محمد بوٹا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کمرے میں سورہا تھا کہ اچانک کمرے کی چھت ان پر آگری جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئی ہوئی تین سالہ نشا،پانچ سالہ مشا اور سات سالہ فہیم موقع پر دم توڑ گئے جبکہ بوٹا سمیت اس کے دو بیٹے ظہیر اور عقیل زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :