صدارتی ریفرنس کی سماعت سخت حفاظتی انتظامات ،سیاسی کارکنوں کو فری ہینڈ دیا گیا

بدھ 18 اپریل 2007 16:03

صدارتی ریفرنس کی سماعت سخت حفاظتی انتظامات ،سیاسی کارکنوں کو فری ہینڈ ..
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2007ء ) غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سپریم جوڈیشل کونسل میں صدارتی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر حکومت نے سخت حفاظی انتظامات کررکھے تھے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شاہراہ دستور پارلیمنٹ ہاؤس اور گردونواح کے اہم چوراہوں اور سڑکوں پر تعینات کی گئی تھی تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے اور امن وامان کو برقرار رکھا جاسکے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے شاہراہ دستور کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرکے خاردار تاروں اور رکاوٹوں کے ذریعے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کررکھا تھا اس موقع پر وکلاء اور سیاسی جماعتوں کے قائدین، صحافیوں اور سیاسی جماعتوں کے ورکروں کو شاہراہ دستور کی طرف جانے کیلئے فری ہینڈ دیا گیا اور کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا سیاسی جماعتوں کے ہزاروں ورکرز شدید گرمی اور حبس کے باوجود چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اظہار یکجہتی کیلئے شاہراہ دستور پر موجود رہے ضلعی انتظامیہ، پولیس، خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار لمحہ بہ لمحہ کسی رپورٹ اعلی حکام کو دیتے رہے جبکہ قومی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی بڑی تعداد کوریج کیلئے موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :