عراق، تشدد کے واقعات میں 165 سے زائدافراد ہلاک ، 200سے زائد زخمی ، فلوجہ سے 30 مزاحمت کار گرفتار ۔اپ ڈیٹ

بدھ 18 اپریل 2007 21:19

عراق، تشدد کے واقعات میں 165 سے زائدافراد ہلاک ، 200سے زائد زخمی ، فلوجہ ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2007ء) عراق میں بم دھماکوں،حودکش حملوں ،فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں چار پولیس اہل کاروں سمیت 165 سے زائدافراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہو گئے، فلوجہ میں امریکی فوج نے ایک چھاپے کے دوران 30 مزاحمت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ وزیراعظم نوری المالکی نے کہاہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز رواں سال کے ختم ہونے سے قبل تمام صوبوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ادھرامریکا نے کہا ہے کہ عراق میں ناکامی کے اثرات واشنگٹن اور نیویارک سے پہلے مشرق وسطیٰ میں محسوس کئے جائیں گے۔

عراقی وزارت دفاع کے مطابق بغداد کے ضلع صدریہ میں کار بم دھماکے میں85افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے بغد ادکے علاقے صدر سٹی میں خودکش حملہ آور نے عراقی پولیس چوکی پر دھماکا خیز مواد سے بھری کار سے حملہ کیاحملے میں تیس افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے بغداد کے مغربی علاقے اویریج میں خود کش کار بم حملے میں پولیس کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور چھ شہری زخمی ہو گئے کرادہ میں ایک اسپتال کے قریب کار بم دھماکے میں 11افراد ہلاک اور13 افرادزخمی ہو گئے رسافی کے علاقے میں بس میں ہونے والے بم دھماکے میں5 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے جوموریہ میں بھی سڑک کے کنارے کھڑی کار میں بم دھماکے سے تین شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے فلوجہ میں امریکی فوج کے مطابق فورسز نے ایک عمارت پر چھاپامار کر دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا اس دوران جھڑپ میں پانچ افراد ہلاک اور تیس مزاحمت کاروں کو گرفتار کر لیا گیاہے امریکی فوج کے مطابق عمارت مشتبہ افراد کے زیر استعمال تھی ادھر عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے کہاہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز اس سال کے اختتام سے قبل اتحادی افواج سے تمام صوبوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں یہ بات عراقی وزیر اعظم کی جانب سے ان کے قومی سلامتی کے مشیر موفق الرباعی نے عراقی صوبے میسان کی سیکیورٹی برطانوی افواج سے عراقی افواج کو منتقل کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کردستان کے تین صوبوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری عراقی فورسزسنبھال لیں گی انہوں نے کہا کہ اس طرح ہمتمام صوبوں کی سیکیورٹی اس سال کے آخر تک عراقی فورسز کے حوالے کردیں گے جس کے بعد اتحادی افواج اس ذمہ داری سے مستثنیٰ ہوجائیں گی دوسری جانب قاہرہ میں امریکن چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا کہ خطے میں امریکی پالیسی سے کچھ بھی اختلافات ہوں تاہم عراق میں ناکام ریاست کا وجود مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی سلامتی اور خوشحالی پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات کا اثرامریکا سے پہلے مشرق وسطیٰ میں محسوس کیا جائے گا۔امریکی وزیردفاع نے کہا شرپسند قوتیں قومی حد بندیوں کی تمیز یا احترام نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو عراق، خلیج اور جوہری پروگرام کے حوالے سے ایرانی عزائم سے متعلق کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے رواں سال مصر کے لئے ایک ارب ڈالر سے زائد فوجی امداد کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :