ورجنیا یونیورسٹی فائرنگ کے قاتل نے ٹی وی کو تصاویر،ویڈیوز اور تحریری مواد بھیجا تھا

جمعرات 19 اپریل 2007 11:47

ورجنیا یونیورسٹی فائرنگ کے قاتل نے ٹی وی کو تصاویر،ویڈیوز اور تحریری ..
ورجنیا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اپریل2007 ) امریکہ کی ورجنیا ٹیکنیکل یونیورسٹی میں 33 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے جنوبی کوریا کے نوجوان نے واردات کے روز امریکی ٹی وی کو تصاویر ، ویڈیوز اور تحریروں پر مشتمل پیکیج بھیجا تھا۔ ایک امریکی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے نوجوان چوہوئی سانگ کی جانب سے بھیجے مواد میں اس نے قتل کرنے کی بات کی تھی۔

(جاری ہے)

ٹی وی کے مطابق نوجوان کا ویڈیو پیغام امریکہ میں امیر لوگوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ان امیر لوگوں سے بدلہ لے گا۔ ویڈیو، تصاویر اور تحریروں پر مبنی مواد کا پیکیج ٹی وی کے نیویارک دفتر میں اس وقت پوسٹ کیا گیاجب ورجنیا ٹیک کالج میں فائرنگ کا پہلا واقعہ رونما ہوا تھا۔ادھر ورجنیا پولیس کے سپرنٹنڈنٹ سٹیو فلیرتھی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چو ہوئی سانگ کی جانب سے بھیجے گئے مواد کو ایف بی آئی کے حوالے کردیا گیا ہے جس سے تفتیش کو ایک نیا رخ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :