بھارت نے سپر سانک کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔سپر سانک کروز میزائل 290کلومیٹر دور مار کرسکتا ہے‘ 3 سو کلو گرام وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے

اتوار 22 اپریل 2007 14:52

بھارت نے سپر سانک کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔سپر سانک کروز میزائل 290کلومیٹر ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 22 اپریل 2007) بھارت نے سپر سانک کروز میزائل براہموس کا کامیاب تجربہ کیا ہے‘ براہموس میزائل 290 کلومیٹر دور مار کرسکتا ہے اور تین سو کلو گرام وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اتوار کے روز ریاست اڑیسہ کی چندی پور ٹیسٹنگ رینج میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے سپر سانک کروز میزائل براہموس کا تجربہ کیا بھارتی وزارت دفاع کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق تجربہ انتہائی کامیاب رہا اور اس تجربے سے مطلوبہ ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

سپر سانک کروز میزائل براہموس 290کلومیٹر دور مار کرسکتا ہے اور تقریباً تین سو کلو گرام وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے سپر سانک کروز میزائل بھارت اور روس کے مشترکہ اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اس حوالے سے دونوں ممالک نے 1998ء میں ایک معاہدہ بھی کیا تھا۔ اس میزائل کا پہلا تجربہ 2001ء میں کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 26 فٹ کے اس میزائل کا وزن تین میٹرک ٹن ہے۔ دریں اثناء بھارتی صدر عبدالکلام اور وزیراعظم من موہن سنگھ نے اس کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :