عراق، خودکش بم دھماکے، فائرنگ،3 امریکی فوجیوں سمیت52 افراد ہلاک۔اپ ڈیٹ

اتوار 22 اپریل 2007 23:01

عراق، خودکش بم دھماکے، فائرنگ،3 امریکی فوجیوں سمیت52 افراد ہلاک۔اپ ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2007ء) عراق میں خودکش بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجہ میں 3 امریکی فوجیوں سمیت 44 افراد ہلاک اور 90 سے زائد ہوگئے جبکہ 8 افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں جنہیں تشدد کے ذریعے ہلاک کیا گیا تھا۔ ایک عرب ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز مشرقی بغداد میں ایک امریکی فوجی اس وقت مارا گیا جب نامعلوم افراد نے امریکی گشتی قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کردی۔

دوسر ا ا مریکی فوجی سڑک کے کنار ے نصب بم دھماکے میں ہلاک ہو ا جبکہ اس واقعے میں تین فوجی زخمی بھی ہو ئے۔امریکی محکمہ دفاع کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عراق جنگ میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تین ہزار تین سو سترہ ہو گئی۔ ادھر بغداد کے مغربی علاقے بہیا میں دوخود کش حملہ آوروں نے اپنی کاریں پولیس اسٹیشن کے پارکنگ ایریا میں دوسری گاڑیوں سے ٹکرادیں جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور 82 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں 46 پولیس اہلکاروں بھی شامل ہیں۔ بعض کی حالت تویشناک بتائی جاتی ہے ۔ تشدد کا سب سے بڑا واقعہ موصل کے قریب پیش آیا۔مسلح افراد نے ایک فیکٹری میں کام کرنے والے 23 مزدوروں کو بس سے اتار کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ تشدد کے دیگر واقعات میں فلوجہ کی میونسپل کونسل کے سربراہ کو نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا، عراقی پولیس کے مطابق خالص میں آٹھ لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کرکے ہلاک کیا گیا،ادھر بغداد کے علاقے الصدر سٹی میں کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے، دیوانیہ میں پولینڈ کافوجی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا، عراق میں جنگ کے آغاز سے اب تک پولینڈ کے بیس فوجی مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :