پیپلز پارٹی کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہتے ، گرینڈ الانس ضروری ہے ۔مولانا فضل الرحمان۔۔پیپلز پارٹی نے اگر حکومت سے ڈیل کی تو نقصان میں رہے گی۔ پاکستان میں طالبانائزیشن کی خبریں بے بنیاد ہیں
ہفتہ 5 مئی 2007 11:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل ملک میں گرینڈ الائس بنانا چاہتی ہے اس معاملے میں پیپلز پارٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہ کرے کیونکہ اس سے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ ہماری خواہش ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ چلے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے ہر سیاسی رہنما پر خود کش حملے ہو رہے ہیں۔ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ ایسا کیوں ہو رہ اہے۔ ایسے حالات کو روکنے کیلئے حکومت کو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے ملک میں آئین اور قانون کا بول بالا اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور موجودہ حکومت جو اپنے فیصلے عوام پر مسلط کر رہی ہے اس کو روکا جائے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں طالبانائزیشن کے حوالے سے جو باتیں ہو رہی ہیں وہ غلط ہیں تمام مذہبی جماعتیں ملک میں اسلام کا بول بالا چاہتی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.