ٹانک شہر میں کرفیو نافذ‘مشکوک ٹھکانوں کی نشاندہی ہونے پران علاقوں میں آپریشن کیاجاسکتاہے۔ پولیس سربراہ

جمعرات 17 مئی 2007 13:39

ٹانک شہر میں کرفیو نافذ‘مشکوک ٹھکانوں کی نشاندہی ہونے پران علاقوں ..
پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار17 مئی2007) صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ٹانک میں حالت مزید خراب ہونے کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا جبکہ حالت پر قابو پانے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان سے 200 فوجیوں پر مستمل دستہ ٹانک پہنچ گیا ہے۔جمعرات کے روز ٹانک پولیس کے سربراہ ممتاز زرین نے غیر ملکی ریڈیوکو بتایا کہ 34ہیوی آرٹلری رجمنٹ کا ایک دستہ ٹانک پہنچ گیا ہے، لیکن ابھی تک آپریشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکوک ٹھکانوں کی نشاندہی ہونے پر ان علاقوں میں آپریشن کیا جا سکتا ہے۔ ممتاز زرین نے کہا کہ ٹانک کے بعض علاقوں میں شدت پسند موجود ہیں۔قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ صوبہ سرحد کے شہر ٹانک میں مارچ سے بم دھماکوں اور پولیس پر حملوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔

(جاری ہے)

پچھلے ایک ہفتہ سے ٹانک میں نامعلوم لوگوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین باقاعدہ جنگ چھیڑی ہوئی ہے۔

بدھ کو پولیس کی ایک چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا تھا، جس کے نتیجے میں شروع ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد پولیس اہلکاروں سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوئے تھے۔حملہ آوروں کی فائرنگ کے بعد شہر کا مرکزی بازار بند کر دیا گیا تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی آئی جی پولیس ذوالفقار چیمہ نے بتایا تھا کہ حملہ آوروں نے راکٹوں، میزائیلوں اور چھوٹی توپوں کا استعمال بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :