محمد آصف کی ابوظہبی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی پر آئی سی سی نے اعتراض کیا ہے ۔ذرائع

جمعرات 17 مئی 2007 13:43

محمد آصف کی ابوظہبی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی پر آئی سی سی نے اعتراض ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار17 مئی2007) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد آصف کی ابوظہبی ا یک ر وزہ سیریز میں پاکستان کی جانب سے نمائندگی پر اعتراض کیا ہے کیونکہ مذکورہ کھلاڑی کا ڈوپ تیسٹ مثبت ہے اس لئے اخلاقی طور پر اسے ٹیم میں شامل نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے اس بات پر اعتراض کیا ہے کہ محمد آصف کو اخلاقی طور پر انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

کیونکہ مذکورہ کھلاڑی ڈوپ ٹیسٹ کلیئر نہیں کرسکا اور اس کے جسم میں ممنوعہ ادویات کے اثرات بدستور موجود ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان کی جانب سے ان کی نمائندگی مناسب نہ ہے۔ محمد آصف کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے بین کیا گیا تھا تہام پی سی بی کے ریویو پینل نے انہیں انجام ہونے کا فائدہ دے کر بری کردیا تھا۔ محمد آصف اور شعیب اختر ڈوپ ٹیسٹ مثبت ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔ اس وقت محمد آصف قومی ٹیم کے نائب کپتان بنا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :