جرنیل ملک کی خاطر قربان ہوتے ہیں‘ جنرل مشرف ملک کو قربان کررہے ہیں۔حمید گل

جمعرات 17 مئی 2007 15:18

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار17 مئی2007) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ فوجی جرنیل ملک کی خاطر قربان ہوتے ہیں لیکن جنرل مشرف اپنی خاطر ملک کو قربان کررہے ہیں آج تک وردی کو برا نہیں کیا وردی کے اندر انسان کا باضمیر ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز فیصل آباد بار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ فوج کسی بھی ملک کی فرنٹ لائن دفاعی لائن نہیں ہوتی بلکہ عدلیہ فرنٹ لائن دفاع کرتی ہے جس ملک میں عدلیہ فیصلے صحیح کرتی ہے وہاں قوم ملک کا دفاع کرتی ہے اگر الله نہ کرے قوم اور فوج کا کسی موڑ پر آمنا سامنا ہوگیا تو شکست فوج کو ہوگی چند بگڑے ہوئے جرنیلوں نے فوج کو یرغمال بنا کر اپنے لئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے پاکستانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ عدلیہ انتظامیہ کے سامنے کھڑی ہے اور وکلاء جو نیک مقصد کیلئے نکلے ہیں وہ عدلیہ کو مکمل آزاد کروا کر دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :