نواز شریف 28مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرینگے

ہفتہ 19 مئی 2007 15:16

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار19 مئی2007) 28مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف ٹیلی فون پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر میاں عبدالمنان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھائیس مئی یوم تکبیر انتہائی جوش اور جذبے سے منایا جائے گا اور میاں نواز شریف کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے اور اپنی پاکستان آمد کے حوالے سے فائنل تاریخ کا خود اعلان کریں گے اس سلسلہ میں انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :