کراچی واقعات،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کا حکومت سندھ ایم کیوایم کے کارکنان اور پولیس حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ہفتہ 19 مئی 2007 17:51

کراچی واقعات،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کا حکومت سندھ ایم کیوایم کے کارکنان ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار19 مئی2007) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے کراچی بار کونسل کے جنرل سیکرٹری کی درخواست پر پولیس کو 12 مئی کے پر تشدد واقعات کا مقدمہ سندھ حکومت ، ایم کیو ایم کے کارکنان اور پولیس حکام کے خلاف درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ساوٴتھ محمد عظیم نے ہفتے کے روز پولیس کو کراچی بار کونسل کے جنرل سیکڑیٹری کی درخواست پر 12 مئی کو شہر میں ہو نے والے پر تشدد واقعات جن میں جلاوٴ گھیراوٴ ،اقدام قتل اور فائرنگ شامل ہے کامقدمہ سندھ حکومت ،متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان اور پولیس حکام کے خلا ف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا ہے ۔

انہوں نے زیر دفعہ 324 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے کے انداراج کا حکم دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وکلاء12 مئی کا مقدمہ درج کرنے کے لئے سٹی کورٹ تھانے جائیں گے ۔