لبنان کے شہر ٹریپولی میں فلسطینی پناہ گزیں‌کیمپ کے علاقے میں‌سخت کشیدگی برقرار، ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہوگئی

پیر 21 مئی 2007 12:27

لبنان کے شہر ٹریپولی میں فلسطینی پناہ گزیں‌کیمپ کے علاقے میں‌سخت ..
بیروت (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار21 مئی2007) لبنان کےشہر ٹریپولی میں فلسطینی پناہ گزیں‌کیمپ کے علاقے میں‌سخت کشیدگی برقرار ہے۔اورلبنانی فوج نے فتح الاسلام نامی القاعدہ کے حامی گروپ کے ٹھکانوں پر شیلنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔ ہلاک شدگان میں‌ تئیس لبنانی فوجی بھی شامل ہیں۔ ادھرمشرقی بیروت میں رات گئے ایک مارکیٹ کی پارکنگ میں زور دھماکے سے ایک خاتون ہلاک اور بارہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب مسلح فلسطینیوں نے ایک لبنانی فوجی دستے پر حملہ کرکے ‌چار لبنانی فوجیوں‌کو ہلاک کردیا تھا۔ جس کے جواب میں‌لبنانی فوج نے‌فلسطینی پناہ گزیں کیمپ کے قریب مسلح افراد کے خلاف کارروائی کی ۔ واضح‌رہے کہ انیس سو اڑسٹھ میں‌ہونے والے معاہدے کے تحت لبنانی فوج فلسطینی پناہ گزیں کیمپوں میں‌داخل نہیں‌ہوسکتی ہے، تاہم کیمپ میں‌مسلح سرگرمیوں کے پیش نظر فوج نے کچھ عرصے سے اس کے اطراف سیکورٹی سخت کررکھی ہے۔ نہر ال بارید نامی فلسطینی کیمپ میں چالیس ہزار فلسطینی مہاجرین مقیم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :