لبنانی فورسزکی بمباری سے 9 شہری ہلاک، 20 زخمی،فتح السلام اور سرکاری فورسز میں جھڑپوں کا سلسلہ سوموار کو بھی جاری رہا، صورتحال جوں کی توں رہی تو لڑائی کا دائرہ بڑھا دیں گے، ترجمان فتح الالسلام، مرنے والوں کی تعداد 71 ہوگئی

پیر 21 مئی 2007 21:33

لبنانی فورسزکی بمباری سے 9 شہری ہلاک، 20 زخمی،فتح السلام اور سرکاری ..
لبنان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2007ء) لبنان میں سرکاری فوج اور شدت پسندوں میں جھڑپوں کا سلسلہ سوموار کے روز بھی جاری رہا لبنانی فورسزکی بمباری کے نتیجے میں مزید 9 شہری ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی کل تعداد 71 ہوگئی جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔ ذرائع کے مطابق نہرالبلا کے قریب دوسرے روزبھی لڑایء کا سلسلہ بدستور جاری رہا فائرنگ اورشیلنگ اس قدر شدید تھی کہ قریبی آبادیوں کے لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے۔

فتح السلام گروپ کے ترجمان ابو سلیم نے برطانوی خبررساں ادارے ”رائٹرز،، کو بتایا کہ سرکاری فوجیں لڑائی کو طول دے رہی ہیں اوراگر صورتحال جوں کی توں رہی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے اورجنگ کا دائرہ کار ٹریپولی تک بڑھادیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار سے اب تک ہمارا کافی جانی نقصان ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

نہرالبلا میں فلسطینی ذرائع کے مطابق سوموار کو بمباری کے نتیجے میں 9 شہری ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ فتح السلام دراصل شامی حکومت کی ایما پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد لبنان میں ا قوام متحدہ کی جانب سے رفیق الحریری قتل کیس کیلئے عالمی عدالت کے قیام کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے جبکہ شامی وزیر خارجہ ولید معلم کا کہنا ہے کہ وہ فتح السلام نامی تنظیم کی سرگرمیوں کے خلاف ہیں اور ان کے رہنماؤں کی فوری گرفتاری چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :