عراق میں مزید 3امریکی فوجی ہلاک‘ 5مزاحمت کاروں کی ہلاکت کا امریکی دعویٰ

ہفتہ 26 مئی 2007 13:50

عراق میں مزید 3امریکی فوجی ہلاک‘ 5مزاحمت کاروں کی ہلاکت کا امریکی دعویٰ
بغداد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار26 مئی2007) عراق میں مختلف کارروائیوں کے دوران مزید تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ امریکی فوج نے پانچ مزاحمت کاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے دولیہ کے شمال مشرق میں سڑکے کنارے نصب بم دھماکے سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔دارلحکومت بغداد میں شدید لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک اور امریکی فوجی ہلا ک ہوا۔

الانبار کے مغر ب میں ایک امریکی فوجی حادثے میں ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

عراق میں رواں ماہ ہلاک ہونے والے امریکی فوجیو ں کی تعداد 90 سے زائد ہے جبکہ امریکی محکمہ دفاع کے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق عراق جنگ میں اب تک مارے جا نے والے فوجیوں کی تعداد تین ہزارچار سو 45 ہو گئی ہے۔ ادھر عراق کے شہر صدر سٹی میں امریکی فوج نے 5 مزاحمت کاروں کو ہلاک کرنے جبکہ ایران سے مبینہ تعلق رکھنے والے عسکریت پسند کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ایران سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا۔ بیان کے مطابق مسلح افراد نے آپریشن کو ناکا م بنانے کی کوشش کی، جس پر فضائیہ کی مدد طلب کی گئی۔ بمباری میں پانچ مزاحمت کار ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :