آئی سی سی کے صدر پرسی سون انتقال کر گئے

اتوار 27 مئی 2007 16:12

آئی سی سی کے صدر پرسی سون انتقال کر گئے
کیپ ٹاؤن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار27 مئی2007) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر پرسی سون انتقال کر گئے پرسی سون کو گزشتہ پیر کو خرابی طبعیت کے باعث کیپ ٹاؤن کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جن کی آپریشن کے بعد حالت بگڑ گئی تھی 57 سالہ پرسی سون جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے صدر بھی رہ چکے ہیں انہوں نے جون 2006ء احسان مانی کی معیاد ختم ہونے کے بعد آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا اور آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پرسی سون کی شاندار خدمات کے باعث صدر کے عہدے کی معیاد میں ایک سال کا اور اضافہ کر دیا تھا انٹرنیشنل کونسل کے چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ اور آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی نے پرسی سون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کرکٹ کی بہتری ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا احسان مانی نے کہا کہ پرسی سون بہترین ایڈمنسٹریٹر اور بااخلاق انسان تھے وہ ایک انتہائی ذہین انسان تھے جب بھی ان سے ملا بہترین مقرر پایا میلکم سپیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ پرسی سون نے ایک سال کے عرصہ میں کرکٹ کی بہتری کیلئے بہت سے مفید کام کئے-

متعلقہ عنوان :