کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی ، بزرگ، خواتین، بچے اور امتحانات دینے والے طلبہ بھی مشکلات کا شکار

پیر 28 مئی 2007 12:20

کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث صورتحال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2007ء) کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی ہے ۔ سخت گرمی میں شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ دن اور رات کے اوقات میں بھی جاری ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے نتجیے میں امتحانات میں شریک طلبہ وطالبات کو بھی مشکلات درپیش ہیں ۔

امتحانی مراکز پر بھی لوڈ شیڈ نگ کے عذاب سے بچے ہوئے نہیں ہیں۔ ڈیفینس ، گلبہار اور لیاقت آباد کے علاقوں میں مشتعل افراد نے کے ای ایس سی کے شکایتی مراکز کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کئےاور غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈ شیدنگ کے خلاف شدید نعرئے لگائے۔ کے ای ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں چار سو میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مرحلہ وار چار سے آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ بن قاسم کے یونٹ نمبر چار سے پچیس مئی کو بجلی کی پیداوار شروع نہیں ہوسکی ۔ تاہم جون کے پہلے ہفتے میں بن قاسم کے پلانٹ سے بجلی کی پیدوار شروع ہوجانے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آجائے گی۔ تاہم صوت حال کے ای ایس سی کی انتظامیہ کے دعوں کے بر عکس ہے اور کے ای ایس سی کی انتظامیہ نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے نام پر طویل لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے دس گھنٹے کر رکھا ہے۔دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شید نگ کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی کا عمل شدید متاثر ہوا ہے

متعلقہ عنوان :