آپس میں شادی کرنیوالی فیصل آباد کی لڑکیوں کو تین تین سال قید اور جرمانے کی سزا

پیر 28 مئی 2007 15:10

آپس میں شادی کرنیوالی فیصل آباد کی لڑکیوں کو تین تین سال قید اور جرمانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2007ء) لاہور ہائیکورٹ نے آپس میں شادی کرنے والی فیصل آباد کی لڑکیوں شہزینہ اور نادیہ عرف شمائل راج کو جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر تین تین سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے جبکہ نادیہ کے نفسیاتی معائنے اور علاج کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خواجہ محمد شریف نے کیس کی سماعت کے دوران شہزینہ اور نادیہ عرف شمائل راج کے خلاف غیر فطری عمل کا نوٹس واپس لے لیا ،عدالت نے کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے ، عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ کسی ڈاکٹر کو آپریشن کے ذریعے کسی انسان کا کو کوئی عضو کاٹنے کا کوئی اخلاقی یا قانونی حق حاصل نہیں ، عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ نادیہ عرف شمائل راج کے جسمانی اعضا کاٹنے والے ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :