جاپانی حسینہ مس یونیورسل منتخب

منگل 29 مئی 2007 12:49

جاپانی حسینہ مس یونیورسل منتخب
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2007ء) جاپان کی20 سالہ ڈانسر ریو موری مس یونیورس منتخب ہو گئی ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق میکسیکو سٹی میں ہونے والے مقابلہ حسن میں77 ممالک کی حسیناوٴں نے شرکت کی۔پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والی 19سالہ سابق مس یونیورس زلیخا ریویرانے ریو موری کے سر پر مس یورنیورس2007کا تاج سجایا۔ نومنتخب مس یونیورس کو ڈھائی لاکھ امریکی ڈالربھی دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ریو موری اس رقم سے بین الاقوامی معیار کا ڈانس اسکول قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔مس وینزویلا دوسرے جبکہ کوریا کی لی ہونی تیسرے نمبر پر رہیں۔ امریکہ کی راشیل سمتھ مقابلہ حسن کی سب سے مضبوط امیدوار سمجھی جا رہی تھیں لیکن ان کے امکانات اس وقت ماند پڑ گئے جب وہ پھسل کر سٹیج سے گر گئیں۔دو گھنٹے تک جاری رہنے والامس یونیورس کا یہ مقابلہ دنیا بھر میں170 سے زیادہ ممالک میں براہ راست دیکھاگیا۔

متعلقہ عنوان :