ایم ایم اے کا استحکام پاکستان کارواں فیصل آباد سے اوکاڑہ روانہ

منگل 29 مئی 2007 12:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2007ء) متحدہ مجلس عمل کا استحکام پاکستان کارواں فیصل آباد سے اوکاڑہ کیلئے روانہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے کا استحکام پاکستان کارواں منگل کے روز فیصل آباد سے اوکاڑہ روانہ ہوگیا جہاں سے وہ لاہور پہنچے گا۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کے قائدین اوربڑی تعداد میں کارکن منگل کی صبح فیصل آباد کے مکو والہ اسٹاپ پرجمع ہوئے اورکارواں کی شکل میں جڑانوالہ روڈسے اوکاڑہ روانہ ہوگئے۔ ایم ایم اے کے قائدین اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کریں گے جس کے بعد استحکام پاکستان کارواں اوکاڑہ سے لاہور روانہ ہوجائے گا۔