سکھر، 8 مسلح افراد کی فائرنگ سے 3مزدور ہلاک

پیر 4 جون 2007 12:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2007ء) سکھرکے دیہاتی علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین مزدوروں کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات گئے تھانہ روہڑی کی حدود چھوٹی پٹنی کے علاقے میں آٹھ مسلح افراد گل بہار شیخ کے گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے ،اہل خانہ کے جاگنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گل بہار شیخ ،غلام شبیر شیخ اور گل محمد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد مزدور تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ۔

متعلقہ عنوان :