شعیب اختر اور محمد آصف کا دفاع کرنیوالی برطانوی فرم کو 400پونڈ فی گھنٹہ کی ادائیگی کی جارہی ہے، وزیرکھیل شمیم حیدر

بدھ 6 جون 2007 22:42

شعیب اختر اور محمد آصف کا دفاع کرنیوالی برطانوی فرم کو 400پونڈ فی گھنٹہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2007ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے فاسٹ باؤلرز شعیب اختر اور محمد آصف کا دفاع کرنے کیلئے انگلینڈ کی ایک قانونی فرم، ڈی ایل اے پائپرراڈک گرے محیری کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس فرم کو مشاورت کے عوض چار سو پونڈ فی گھنٹہ ادا کررہا ہے بدھ جو وقفہ سوالات کے دوران وزیرکھیل میاں شمیم حیدر نے بیگم یاسمین رحمن کے سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو بتایاکہ مذکورہ قانونی فرم کے مسٹر مارک گے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے بتایاکہ مذکورہ فرم کو ہائر کرنے کیلئے آئی سی سی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی وزیرکھیل نے بتایاکہ تمام کھلاڑیوں کے معاہدوں میں یہ بات واضح طورپر بیان کی جاتی ہے کہ اس قسم کی ادویات کے استعمال کی سختی سے ممانعت ہے بصورت دیگر پی سی بی ان کے خلاف کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے پی سی بی وقتاًفوقتاً کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کے بارے میں انہیں پیشگی طور پر ضروری معلومات بھی فراہم کرتا ہے ایک سوال کے جواب میں وزیرکھیل نے ایوان کو بتایاکہ سری لنکا میں2006ء میں منعقد ہونے والی دسویں ساؤتھ ایشین گیمز میں حکومت نے کل 25,433,943 روپے کی رقم خرچ کی تھی کھلاڑیوں کے قیام و طعام پر کل7,137,028 روپے کی رقم خرچ کی گئی کھلاڑیوں کے ہمراہ پندرہ آفیشلز سری لنکا گئے تھے جن میں ایک لیڈی ڈاکٹر اور ایک خاتون مالشی بھی شامل ہیں بیگم نفیسہ منور راجہ کے سوال کے جواب میں وزیرکھیل نے بتایاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے صرف سلیم ملک پر تاحیات انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی ہے یہ پابندی ایک انکوائری کمیشن جسٹس عبدالقیوم ملک کی میچ فکسنگ کے الزامات کے حوالے سے رپورٹ پر لگائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :