ملک میں مارشل لاء لگنے والا ہے۔۔۔ پرویز مشرف کو ان کے ساتھیوں نے دھوکا دیا ہے! ۔۔۔ پیر پگارا

جمعہ 8 جون 2007 13:56

ملک میں مارشل لاء لگنے والا  ہے۔۔۔ پرویز مشرف کو ان کے ساتھیوں نے دھوکا ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار08 جون 2007) فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ اور حروں کےر وحانی پیشواء پیرپگارا نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگنے والا ہے۔کنگری ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور اسمبلیوں کا خاتمہ مارشل لاء پرہوگا۔پیر پگار ا نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کو ان کے ساتھیوں نے دھوکا دیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ہم صدر پاکستان کے سپورٹر ہیں۔ کیوں کہ موجودہ حالات کے تناظر میں صدر مشرف سے بہتر اور کوئی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صدر جنرل پرویز مشرف کا رہنا ضروری ہے۔ وزیر اعلی سندھ کے حوالے سے پیر پگار کا کہنا تھا کہ وہ توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ پیر پگار ا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کے لئے راستے بند ہیں۔لہذا اب ملکی سیاست میں ان دونوں کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :