ڈبل شاہ نے تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کیا‘ تحقیقات جاری ہیں‘ ظفر اقبال وڑائچ

جمعہ 8 جون 2007 15:10

ڈبل شاہ نے تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کیا‘ تحقیقات جاری ہیں‘ ظفر اقبال ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار08 جون 2007) وزیر مملکت برائے داخلہ ظفر اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ سبط الحسن المعروف ڈبل شاہ کو فراڈ کیس میں گرفتار کرکے نیب کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ سبط الحسنشاہ المعروف ڈبل شاہ گوجرانوالہ‘ سیالکوٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بسنے والے لوگوں سے رقم ڈبل کردینے کا وعدہ کرکے رقم اپنے پاس رکھ لیتا تھا انہوں نے کہا کہ ڈبل شاہ نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کیا ہے اور لوگوں کی شکایات پر اس کو اس کے گھر سے گرفتار کرکے کچھ رقم قبضے میں لے لی گئی اور اس کے جتنے بھی بینک اکاؤنٹس تھے وہ منجمد کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈبل شاہ اور اس کے ساتھیوں سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔