لاہور میں بجلی بحران میں مزید اضافہ کا امکان،روزانہ 10گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا خطرہ

بدھ 13 جون 2007 16:14

لاہور میں بجلی بحران میں مزید اضافہ کا امکان،روزانہ 10گھنٹے لوڈ شیڈنگ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار13 جون 2007) ملک میں بجلی کا بحران دنبدن شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔واپڈا کی تمام ڈ سٹری بیوشن کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنے کی ہدائیت کر دی گئی ہے۔زرائع کے مطابق واپڈا نے بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے روزانہ دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کا باقاعدہ اعلان چند روز میں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

باوثوق زرائع کے مطابق ملک کو بجلی کی شدید ترین کمی کا سامنا ہے۔

دیہاتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 13گھنٹے تک کیا جائیگا۔اور دیہاتی علاقے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے رحم و کرم پر ہونگے۔شیڈول کے مطابق دن کے وقت گرڈ سٹیشن 5اور رات کے وقت فجر تک 5گھنٹے بجلی کو بند رکھیں گے۔واپڈا زرائع کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ بجلی بحران میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔جس سے لوڈ شیڈنگ بھی بڑھائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :