مستعفی وزیر مملکت برائے مواصلات شاہد جمیل کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی

بدھ 13 جون 2007 17:02

مستعفی وزیر مملکت برائے مواصلات شاہد جمیل کی عبوری ضمانت منظور کرلی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 13 جون 2007 ) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نثار بیگ نے پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کو حبس بے جا میں‌رکھنے کے مقدمہ میں‌ملوث مستعفی وزیر مملکت برائے مواصلات شاہد جمیل کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے مقدمہ کی آئندہ سماعت اٹھارہ جون مقرر کی ہے ،مستعفی وزیر کے خلاف تھانہ شالیمار میں زیر دفعہ 344 اور346 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم پولیس ذرائع کے مطابق شاہد جمیل نے عبوری ضمانت میں دفعہ 319 بھی شامل کی ہے جو کہ تھانہ میں‌درج ایف آئی آر میں موجود نہیں‌ہے۔