سانگھڑمیں مسیحی جوڑے کا قبول اسلام‘پسند کی شادی پر دھمکیاں

جمعرات 14 جون 2007 15:50

سانگھڑ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار14 جون 2007) سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے مسیحی نوجوان جوڑے نے اسلام قبول کرنے کے بعد حیدرآباد میں پسند کی شادی کر لی۔ اہل خا نہ کی جانب سے دھمکیاں ملنے پرانہوں نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔شادی اور اسلام قبول کرنے والے محمد سلیم کا نام پہلے سلیم ہی تھا جبکہ الوینہ نے اپنا نام تبدیل کرکے زارا رکھ لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق محمد سلیم نے بتایاکہ وہ آ پس میں رشتے دار ہیں اور ایک دوسر ے سے شادی کرنا چاہتے تھے،اس نے زارا کے گھررشتہ بھیجا تھا لیکن گھر والوں نے انکار کر دیا۔ سلیم نے بتایا کہ اس کے تمام دوست مسلم تھے اور اس کو نماز پڑھنے کا طریقہ اچھا لگتا تھا ، اس لئے اس نے اسلام قبول کر لیا۔ زارا نے بتایا کہ اس کے گھر والوں نے اس کی منگنی ماموں کے لڑکے کے ساتھ کر دی تھی تاہم اسے وہ لڑکا پسند نہیں تھا۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ انہیں تحفظ فراہم کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :