عراق میں شیعہ سنی فسادات بھڑک اٹھے، سنی فرقے کی 4 مساجد کو آگ لگا دی گئی، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

جمعرات 14 جون 2007 19:53

عراق میں شیعہ سنی فسادات بھڑک اٹھے، سنی فرقے کی 4 مساجد کو آگ لگا دی ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2007ء) سمارہ میں حضرت امام عسکری کے مزار کی شہادت کے بعد عراق میں ایک بار پھر شیعہ سنی فسادات بھڑک اٹھے ہیں، امام حسن عسکری کے مزار کی شہادت کے جواب میں شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والی مختلف تنظیموں نے چار سنی فرقے کی مساجد کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ چھ شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جن مساجد کو آگ لگائی گئی یہ بغداد کے نواحی علاقوں کواز، اوتھمان اور البائشی میں واقعہ ہیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ان مساجد پر راکٹ برسائے گئے اور بعد ازاں ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مساجد میں آگ بھڑک اٹھی۔ سکندریہ میں واقعہ ہتینمسجد کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا جس سے مسجد جزوی طور پر تباہ ہو گئی۔ ایک اور واقعہ میں جمعرات کو صبح سویرے نامعلوم افراد نے بغداد سے 35 میل جنوب میں واقعہ البشیر مسجد پر فائرنگ کر دی جس سے مسجد کا جزوی حصہ بری طرح متاثر ہوا۔

متعلقہ عنوان :