کو ئٹہ شہر میں سیکورٹی کیمر ے نصب کئے جائیں گے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف

جمعہ 15 جون 2007 15:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2007ء) کو ئٹہ شہر میں سیکورٹی کیمر ے نصب کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف کی صدارت میں کو ئٹہ میں ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نو شیروانی ، چیف سیکر ٹر ی ،ہو م سیکر ٹر ی ائی جی بلوچستان سی سی پی کو ئٹہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شر کت کی اجلاس میں گزشتہ روز زرغون روڈ پر پیش آنے والے واقعہ اور شہر میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور سماج دشمن عنا صر پر کھڑی نظر رکھنے کیلئے کو ئٹہ شہر میں سیکورٹی کیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ شہر میں پولیس کا گشت بڑ ھا کر ایف سی اور بی سی کو بھی ہر وقت الر ٹ رکھا جائے گا،اجلاس میں تما م تحقیقاتی اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کار کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔