سابق آسٹریلوی بائولر جیف لاسن کوچنگ بارے بات چیت کیلئے پاکستان آئیں گے

ہفتہ 16 جون 2007 14:19

سابق آسٹریلوی بائولر جیف لاسن کوچنگ بارے بات چیت کیلئے پاکستان آئیں ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2007) آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر جیف لا سن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لئے بات چیت کی غرض سے پاکستان آئیں گے ۔ایک اخبار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ملازمت کے لئے لا سن پاکستانی کر کٹ بورڈ کی تین افراد کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ڈیو واٹمور اور سابق فاسٹ باؤلر رچرڈ ڈون ان کے مدمقابل میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نیو ساؤتھ ویلز اور نیوزی لینڈ کے سابق کوچ اسٹیو ریکسن نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ نے ان سے رابطہ کیا تھا لیکن وہ کو ئی اور منصوبہ رکھتے ہیں۔

لاسن نے کہا ہے کہ ان سے رابطہ کیاگیا ہے کہ وہ کینبرا میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویز ے کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں۔اخبار کے مطابق انہوں نے امید ظاہر کی ہے وہ رواں ہفتے پاکستان روانہ ہو جائیں گے ۔ اخبار سے بات کرتے ہو ئے انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کو چنگ کو اہم چیلنج قرار دیا ہے

متعلقہ عنوان :