افغانستان میں خود کش کار بم دھماکے سے چار شہری ہلاک اور ایک غیر ملکی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جائے واقعہ پر امریکی فوجی کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری ہلاک ایک زخمی

ہفتہ 16 جون 2007 15:09

افغانستان میں خود کش کار بم دھماکے سے چار شہری ہلاک اور ایک غیر ملکی ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2007) افغانستان میں خود کش کار بم دھماکے سے چار شہری ہلاک اور ایک غیر ملکی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جائے واقعہ پر ‌امریکی فوجی کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔افغان حکام کا کہناہے کہ دارالحکومت کابل میں ایک خود کش کار بم دھماکہ ہواجس سے چار شہری ہلاک اور ایک غیر ملکی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان اہلکار جنرل علی شاہ نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے نیٹو کے قافلے کو نشانہ بنایا جس سے نیٹو کی ایک گاڑی اور سات سویلین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ نیٹو نے کہاہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہاہے۔ واقعے کے کچھ دیر بعد ایک امریکی فوجی نے شہریوں‌پر فائرنگ شروع کر دی جس ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔۔۔ کابل کے پولیس چیف علی شاہ نے کہا ہے کہ فائرنگ غلطی سے ہوئی جبکہ امریکی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔۔۔