افغانستان، جھڑپوں اور حملوں میں 4غیرملکیوں سمیت20فوجی ہلاک۔اپ ڈیٹ

ہفتہ 16 جون 2007 19:42

افغانستان، جھڑپوں اور حملوں میں 4غیرملکیوں سمیت20فوجی ہلاک۔اپ ڈیٹ
چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔ 2007ء) زابل، ارزگان اور قندھار میں جھڑپوں اورحملوں میں چار غیر ملکیوں سمیت 20فوجی ہلاک جبکہ 9زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

4گاڑیاں تباہ ہو گئیں جھڑپوں میں سات طالبان ہلاک ہونے کی خبریں ملی ہیں تفصیلات کے مطابق سرحد پارافغان جنوبی صوبوں زابل، ارزگان اورقندھار سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ زابل ضلع میزان علاقہ بند میں طالبان نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جو کہ طالبان کے مرکزی ترجمان ظاہر کرنے والے شخص قاری یوسف احمدی نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون پر صحافیوں کو بتایاکہ اس حملے میں وہاں موجود نیٹو کے 6فوجی ہلاک ہوگئے مگر اس دعوی کے متعلق افغان سرکاری ذرائع یا ایساف نے خبر نہیں دی اور نہ ہی کسی آزاد ذرائع سے اس خبر کی تصدیق ہوئی ہے ادھرنیٹو نے ایک جھڑپ کے دوران بم دھماکہ میں ایک فوجی کو ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کی تفصیلات جاری کی ہیں اس طرح صوبہ زابل کے ضلع سیوری علاقہ فتح اللہ میں طالبان نے ایک افغان فوجی گاڑی کو بم سے اڑا دیا جس میں سوار6اہلکار ہلاک ہو گئے اور صوبہ ارزگان ترین کوٹ کے قریب افغان سیکورٹی گاڑی بم دھماکے میں تباہ ہو گئی ذرائع کے مطابق اس میں8 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے اس طرح گزشتہ روز مذکورہ صوبے ترین کوٹ میں خود کش حملے میں جاں بحق اور زخمیوں کے ساتھ گورنر ارزگان عبدالحکیم منیب نے جاں بحق ہونے والوں کے لواقین میں 49,49 ہزار افغانی اور زخمیوں میں بیس، بیس ہزار افغانی چیک تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :