فلسطین، وزیراعظم اسلام فیاض کی سربراہی میں 12رکنی ہنگامی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ، نئی ہنگامی حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد فلسطینی امداد پر عائد تمام پابندیاں اب اٹھا لی جائیں گی۔امریکہ

اتوار 17 جون 2007 18:22

فلسطین، وزیراعظم اسلام فیاض کی سربراہی میں 12رکنی ہنگامی کابینہ نے ..
مغربی کنارہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار17 جون 2007 ) فلسطین میں وزیراعظم اسلام فیاض کی سربراہی میں 12رکنی ہنگامی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے ۔مغربی کنارے کے شہر رملہ میں صدارتی کمباوٴنڈ میں صدر محمود عباس نے ایک تقریب میں ہنگامی حکومت کے وزیروں سے حلف لیا ۔نئے وزیراعظم اسلام فیاض ممتاز ماہر اقتصادیات ہیں ۔انہوں نے امریکہ میں تعلیم حاصل کی وہ ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی ادار ے میں کام کرچکے ہیں اورانہیں مغرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیراعظم سلا م فیاض مغربی کنارے اور غزہ کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زوردیاصدر محمود عباس نے حماس کے مسلح ونگ کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ وہ حماس کے بغیر نئی ہنگامی حکومت حلف اٹھانے کے بعد وہ فلسطین کی امداد پر15 ماہ سے عائد تمام پابندیاں اٹھا لے گا ۔

(جاری ہے)

یروشلم میں امریکی کونسل جنرل جیکب ویلس نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی فلسطینی حکومت کو مکمل امریکی حمایت حاصل ہوگی اور اس کے ساتھ بات کرنے میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ہے۔

فلسطینی انتخابات میں حماس کی فتح کے بعد سے امریکہ اور یورپی یونین نے فلسطین پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ اس سے قبل امریکی کونسل جنرل ویلس نے کو صدر محمودعباس سے ملاقات کے بعد توقع ظاہرکی تھی کہ امداد کی بحالی سے متعلق واشنگٹن سے اگلے ہفتے کے آغاز میں اعلان ہو جائے گا۔مشرقِ وسطیٰ کے امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے امریکہ، روس، اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین نے حماس کی حکومت کو برخاست کرنے کے صدر محمودعباس کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :