عراق میں بم دھماکے ،فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں 17افراد ہلاک ، 79مزاحمت کار گرفتار کرنیکا دعویٰ ،گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے امریکی فوجیوں کی تلاش جاری ، بغداد میں چار روز کے بعد کرفیو اٹھا لیا گیا ۔اپ ڈیٹ

اتوار 17 جون 2007 23:04

عراق میں بم دھماکے ،فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں 17افراد ہلاک ..
بغداد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون۔2007ء) عراق میں بم دھماکے ،فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں 17افراد ہلاک ،عراقی فوج نے 79مزاحمت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے امریکی فوجیوں کی تلاش ابھی تک جاری ہے ادھر بغداد میں چار روز کے بعد کرفیو اٹھا لیا گیا ہے جس کے بعد لوگ سٹرکوں پر نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔

عراقی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران گزشتہ چوبیس گھٹنوں میں 10 مشتبہ مزاحمت کاروں کو ہلاک کردیا گیا بیان میں کہاگیا کہ کارروائیوں میں 79 مزاحمت کاروں کو گرفتار بھی کیا گیا عرا قی شہر کرکوک میں کردپارٹی کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے میں تین سیکورٹی گارڈز ہلاک ہو گئے پولیس بریگیڈئر سرہات قادر نے بتایا کہ کھڑی گاڑی میں دھماکا اس وقت ہوا جب ایک گاڑی قریب سے گزر رہی تھی ۔

(جاری ہے)

دھماکے سے چار رہگیر زخمی بھی ہو گئے ۔حکام نے بتایا ہے کہ نصیریہ میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر نے دارلحکومت بغداد میں آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 4 مزاحمت کاروں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کر دیا۔امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر پر اس وقت مزاحمت کاروں نے فائرنگ کی جب وہ آپریشن کرنے والی زمینی فوج کی مدد کے لئے فضاء میں پرواز کر رہا تھا۔

ہیلی کاپٹر کے ذریعے عمارت میں پناہ لینے والے مزاحمت کاروں پر جوابی فائرنگ کی گئی جس سے چار مزاحمت کار ہلاک ہو گئے اور عمارت تباہ ہو گئی ۔زمینی فوج نے تباہ ہونے والی عمارت سے دستی بم ، ماسک اور رائفلیں برآمد کر لیں ادھرامریکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ بغداد میں مزاحمت کاروں کے حملے کے دوران لاپتہ ہونے والے دو امریکی فوجیوں کی تلاش بدستور جاری ہے دوسری جانب عراقی دارلحکومت بغداد میں چار روز کے بعد کرفیو اٹھا لیا گیا ہے اور لوگ سٹرکوں پر نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔

سامرا میں روضہ حسن عسکری کے میناروں کو دھماکے میں شہید کئے جانے کے بعد کشیدہ صورتحال کے باعث بغداد میں کرفیو لگایا گیا تھا۔سامرہ کرفیو تاحال برقرار ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد کے شاہراوٴں پر گاڑیاں نظر آرہی ہیں تاہم لوگ اب بھی خوف کا شکا رہیں۔

متعلقہ عنوان :