پارلیمنٹ ہاوس میں اتشزدگی کے واقع کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ سپیکر چودھری امیر حسین

بدھ 27 جون 2007 12:24

پارلیمنٹ ہاوس میں اتشزدگی کے واقع کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ..
(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار27 جون 2007) قومی اسمبلی کے سپیکر چودھری امیر حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس میں اتشزدگی کے واقع کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ پر سختی سے کارنبد ہے وہ اسلام ا باد میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاوس میں اتشزدگی افسوس ناک واقع ہے جس کی مکمل تحقیات کی جائیں گیانہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقنل ہیں ان کا تحفظ اور ترقی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بچوں کے تحفظ کے لیئے نیشنل پلان اف ایکشن تیار کیا ہے جس پر حقیقی معنوں میں عملدرامد کیا جارہا ہے اسی طرع بچوں کی بہبود کے لیئے قائم قومی کمیشن قیدی اور گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کے لیئے قومی مراکز قائم کر رہا ہے سپیکر نے کہا کہ غریب اور ضرورت مند بچون کے لیئے خصوصی فنڈز قائم کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور اور مختلف حکومتوں روڈ میپ تیار کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ سارک ممالک کو غربت میں کمی کیلیئے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہو گا اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی بچوں کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :